شمالی بھارت

نوکری چلے جانے کے خوف سے پے ٹی ایم ملازم نے خودکشی کرلی

اندور میں پے ٹی ایم پیمنٹس بینک لمیٹڈ کے ایک 35 سالہ ملازم نے ملازمت سے محرومی کے خوف سے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

اندور: اندور میں پے ٹی ایم پیمنٹس بینک لمیٹڈ کے ایک 35 سالہ ملازم نے ملازمت سے محرومی کے خوف سے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

پولیس انسپکٹر تریش کمار سونی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پے ٹی ایم کا ایک ملازم گورو گپتا پچھلے کچھ دنوں سے اس خوف میں تھا کہ کمپنی بند ہو جائے گی اور وہ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ ہم تحقیقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گپتا نے مبینہ طور پر اتوار کو اپنے گھر میں پھانسی لگا کر جان دے دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو موقع سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔

واضح رہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک لمیٹڈ کو 15 مارچ کے بعد کسی بھی صارف سے ڈپازٹ اور کریڈٹس قبول کرنے سے روک دیا ہے کیونکہ پے ٹی ایم کمپنی کی جانب سے مسلسل آر بی آئی قواعد کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔

a3w
a3w