حیدرآباد

میلادالنبیؐ کے موقع پر حیدرآباد میں خون کے عطیہ کیمپس، مکہ مسجد سے جلوس ملتوی

مساجد میں عوامی اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں۔ پرانا شہر حیدرآباد میں مساجد اور سڑکوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیاہے۔

حیدرآباد آنحصرت صلی اللہ علیہ و صلعم کی یوم پیدائش کے موقع پر آج مسلمان میلادالنبیؐ منارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
میلاد جلوس کی اجازت دینے کے مطالبہ پر وفد کو سی وی آنند کا تیقن
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری

اس موقع پر مختلف مقامات پر خون کا عطیہ کیمپس،پھلوں کی تقسیم، کپڑوں کا عطیہ، مذہبی اجتماعات اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔

شہر حیدرآباد میں 24مقامات پر بلڈ ڈونیشن کیمپس منعقد کئے گئے۔

مساجد میں عوامی اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں۔ پرانا شہر حیدرآباد میں مساجد اور سڑکوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیاہے۔

کل مکہ مسجد سے نکالا جانے والا جلوس میلادالنبیؐ، گنیش جلوس کے پیش نظر جمعرات تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔