بھارت

ملک کا نام بدلنا کوئی معمولی بات نہیں ہے:عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ملک کا نام بدلنا کوئی معمولی بات نہیں ہے اس کے لئے آئین کو بدلنا ہوگا۔

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ملک کا نام بدلنا کوئی معمولی بات نہیں ہے اس کے لئے آئین کو بدلنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
بھارت میں رہنے والا ہر شخص ایک ہی خاندان کا فرد ہے: موہن بھاگوت
سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت
ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی نافذ ہے: عمر عبداللہ
ہندوستان کو اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی دشمنی پر سخت تشویش
ہندوستان میں شدید غربت کا خاتمہ امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کے آغاز میں ہی دونوں نام بھارت اور انڈیا درج ہیں اس کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا ہے۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

بھارت اور انڈیا ناموں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘نام کوئی تبدیل نہیں کر سکتا ہے یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے اس کے لئے ملک کے آئین کو بدلنا ہوگا’۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آغاز میں ہی دو نوں نام بھارت اور انڈیا درج ہیں اور یہ لوگوں کا حق ہے کہ وہ بھارت، انڈیا یا ہندوستان کا نام استعمال کرسکتے ہیں۔

ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا: ‘عدالت عظمیٰ کا فیصلہ اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے پہلے ہی آئے گا’۔انہوں نے کہا: ‘عدالت عظمیٰ نے جموں وکشمیر کو توڑ کر یونین ٹریٹری بنانے کے عمل کے بارے میں اہم سوالات اٹھائے ہیں جن کا مرکز کے پاس کوئی جواب نہیں ہے’۔لداخ پہاڑی ترقیاتی کونسل انتخابات کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘بدقسمتی سے ہمیں اپنے حقوق کے لئے ایسی جنگ لڑنی پڑی’۔

موصوف نائب صدر نے کہا کہ پارٹیوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے متعلق الیکشن گائیڈ لائنز واضح ہیں۔انہوں نے کہا: ‘لداخ انتظامیہ متعصب ہے انہوں نے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا تاکہ ہمیں اپنے حق سے محروم رکھ سکیں’۔

جی ٹونٹی اجلاس کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘جی ٹونٹی اجلاس باقی ممالک میں بھی ہوا اور اب دلی میں بھی ہوگا’۔انہوں نے کہا: ‘میں نے پڑھا کہ دلی کو اس اجلاس کے لئے تیار کرنے کے لئے 4 ہزار 2 سو کروڑ روپیے صرف کئے گئے’۔

a3w
a3w