حیدرآباد
حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر آئی ٹی چھاپے
شہرحیدرآباد میں آئی ٹی کے چھاپوں نے ایک بار پھر ہلچل مچا دی ہے۔ آئی ٹی حکام نے ایک سرکردہ فارما کمپنی پر چھاپہ مارا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں آئی ٹی کے چھاپوں نے ایک بار پھر ہلچل مچا دی ہے۔ آئی ٹی حکام نے ایک سرکردہ فارما کمپنی پر چھاپہ مارا۔
انکم ٹیکس حکام نے شہرکے15 مقامات پر بیک وقت یہ چھاپے مارے۔ آئی ٹی حکام نے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے رشتہ داروں کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی۔
گچی باؤلی میں حکام نے فارما کمپنی کے سی ای او، چیئرمین اور کمپنی ڈائریکٹرس کے گھروں کی بھی تلاشی لی۔انہوں نے مالیاتی امورسے متعلق ریکارڈس کی جانچ کی۔
بتایاجاتا ہے کہ ان کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس کی چوری کی اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی۔