کھیل

گنگولی کرکٹ سرگرمیوں سے دور ہوجائیں گے

بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے خود کو کرکٹ انتظامیہ سے مکمل طورپر دور کرلیا ہے۔

کولکتہ: بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی نے خود کو کرکٹ انتظامیہ سے مکمل طورپر دور کرلیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی بی سی سی آئی عہدیداروں کی جانب سے انہیں دوسری مدت کیلئے صدر بننے کا موقع نہ دینے کی وجہ سے ناراض تھے، اب سے کھیلوں کی سیاست کو روکنے کا فیصلہ کیاہے۔

گنگولی نے آئی پی ایل کے چیرمین کے عہدے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا اور خود کو بی سی سی آئی سے دور کرلیا۔ بی سی سی آئی صدر کا عہدہ جانے کے بعد وہ اپنی آبائی ریاست میں اسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے صدر کے عہدہ سے بھی دستبردار ہورہے ہیں۔

گنگولی نے اعلان کیاہے کہ وہ اس مہینے کی 31 تاریخ کو سی اے بی کی ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ میں صدر کے عہدے کیلئے انتخاب نہیں لڑیں گے۔

ان کے بڑے بھائی سنیہاشیش نے کہاکہ وہ سی اے بی کے اگلے صدر ہوں گے۔ گنگولی نے گزشتہ ہفتے کہا تھاکہ وہ بی سی سی آئی کے باس کے طورپر دوسرا موقع نہ ملنے کے بعد سی اے بی کے صدر کے عہدے کیلئے مقابلہ کریں گے۔

لیکن اب دادا نے اپنا ارادہ بدل دیا اور اپنے بھائی کو موقع دیا۔ اس پس منظر میں لگتاہے کہ گنگولی کرکٹ انتظامیہ سے مکمل طورپر دستبردار ہوچکے ہیں۔

a3w
a3w