شمالی بھارت

بس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق، بس کو آگ لگا دی گئی (خوفناک ویڈیو)

راجستھان کے ہنومان گڑھ میں جنکشن سٹی تھانہ علاقہ کے مکاسر گاؤں میں جمعہ کی صبح پبلک ٹرانسپورٹ کی بس کی زد میں آکر سائیکل سوار ایک شخص کی موت ہو گئی۔

جے پور: راجستھان کے ہنومان گڑھ میں جنکشن سٹی تھانہ علاقہ کے مکاسر گاؤں میں جمعہ کی صبح پبلک ٹرانسپورٹ کی بس کی زد میں آکر سائیکل سوار ایک شخص کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار

واقعہ سے مشتعل لوگوں نے بس کی توڑ پھوڑ کی، اسے آگ لگا دی اور لاش کے ساتھ سڑک بلاک کردی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ہنومان گڑھ سے سورت گڑھ جانے والی اس بس نے مکسر میں سائیکل سوار بلکار سنگھ کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

واقعے کے بعد لوگوں نے بس میں موجود دیگر مسافروں کو نیچے اتارا اور اس میں توڑ پھوڑ کی اور پھر اسے آگ لگا دی۔ لوگوں نے نعش رکھ کر سڑک بلاک کردی، متوفی کے اہل خانہ کو معاوضہ اور بس ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔