کیمرون میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص کی موت
یہاں سرکاری فورسز نے علیحدگی پسندوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔
یاؤنڈے: کیمرون کے جنگ زدہ انگریزی بولنے والے شمال مغربی علاقے میں جمعرات کو سرکاری فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک فوجی افسر نے یہ اطلاع دی۔
اہلکار کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علاقے کے مرکزی شہر بامینڈا کے ایک محلے میں پیش آیا۔
یہاں سرکاری فورسز نے علیحدگی پسندوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔
انہوں نے کہا ’’علیحدگی پسندوں نے ناتابیسی میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔
ہماری بہادر فورسز نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ میں ایک شہری ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے۔
ہماری افواج ان کا تعاقب ان کے ٹھکانوں تک کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 2017 سے کیمرون کے دو اینگلوفون علاقوں، شمال مغربی اور جنوب مغرب میں علیحدگی پسندوں کی بغاوت جاری ہے۔
مسلح علیحدگی پسند بڑی تعداد میں فرانسیسی بولنے والے کیمرون سے الگ ہونے اور خطوں میں ایک آزاد ملک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔