تلنگانہ

چندرشیکھرراو بی آرایس مقننہ پارٹی لیڈرمنتخب

تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراوکو بھارت راشٹراسمیتی (بی آرایس) مقننہ پارٹی کا لیڈرمنتخب کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراوکو بھارت راشٹراسمیتی (بی آرایس) مقننہ پارٹی کا لیڈرمنتخب کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت

پارٹی کے نو منتخب ایم ایل ایز کا اجلاس پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں ہو ا اور اس سلسلہ میں ایک قرارداد منظور کی گئی۔اس پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں 39 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

پارٹی سربراہ چندرشیکھرراو سرجری کی وجہ سے ہفتہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرپائے۔ پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں بقیہ 38 ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ان کو بی آرایس مقننہ پارٹی لیڈر مقرر کرنے کی قرارداد کو منظوری دی گئی۔ اس کے بعد تمام اراکین، اسمبلی اسمبلی کے لیے روانہ ہو گئے۔