ایشیاءجرائم و حادثات

آسٹریلیا میں گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک

آسٹریلیا کی وکٹوریہ ریاست کے دارالحکومت میلبورن کے مغربی مضافاتی علاقے میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر ہلاک ہو گیا۔

سڈنی: آسٹریلیا کی وکٹوریہ ریاست کے دارالحکومت میلبورن کے مغربی مضافاتی علاقے میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق وسطی میلبورن سے 16 کلومیٹر مغرب میں واقع ڈیئر پارک کے قریب ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں کو موقع پر روانہ کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ آگ گھر کے بیڈروم میں لگی۔ واقعے کے وقت دو افراد وہاں موجود تھے جن میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا اور دوسرا شخص جھلس کر زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ موقع پر پہنچنے والے امدادی کارکنوں نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔

آگ لگنے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔