انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
انڈیا کی آسٹریلیا سے شکست کے بعد بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ویراٹ کوہلی کو گلے لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دہلی: انڈیا کی آسٹریلیا سے شکست کے بعد بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ویراٹ کوہلی کو گلے لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹویں مرتبہ عالمی چمپئن بن گیا۔
میاچ میں انڈین ٹیم آخری اوور میں 240 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم نے 241 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 43ویں اوورز میں پورا کرکے فتح حاصل کی۔
اس میاچ کی پہلی اننگز میں ویراٹ کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں میں 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
انڈین اننگز کے دوران انوشکا شرما نیشنل ٹیم کے لیے انتہائی خوش دکھائی دیں، لیکن میچ کے نتیجے نے انوشکا کے جذبات ہی بدل ڈالے۔
میچ کے اختتام پر اداکارہ نے ویراٹ کوہلی کو گلے لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس تصیور میں انوشکا شرما کو انتہائی افسردہ دیکھا جاسکتا ہے۔