شمال مشرق

گوامیں 8 منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف کانگریس کی درخواست

کانگریس نے آج اپنے8ارکان اسمبلی کے خلاف جنہوں نے14 ستمبرکوبی جے پی میں شمولیت اختیارکی تھی، آج گوااسمبلی کے اسپیکر رمیش تاوڑکرکے پاس نااہلی کی شکایت درج کرائی۔

پنجی: کانگریس نے آج اپنے8ارکان اسمبلی کے خلاف جنہوں نے14 ستمبرکوبی جے پی میں شمولیت اختیارکی تھی، آج گوااسمبلی کے اسپیکر رمیش تاوڑکرکے پاس نااہلی کی شکایت درج کرائی۔

باغی ارکان اسمبلی نے سابق چیف منسٹر ڈگمبرکامت،مائیکل لوبو،ڈیلیلا لوبو‘ کیدار نائک، سنکلپ امونکر، راجیش فال دیسائی اوردیگرشامل تھے جوبی جے پی میں شامل ہوگئے جس کے نتیجہ میں 40رکنی ایوان میں کانگریس کے ارکان کی تعداد گھٹ کر 3ہوگئی ہے۔

کانگریس رکن اسمبلی اور ایڈوکیٹ کارلوس فریرانے آج بتایاکہ درخواست داخل کرنا پارٹی کا فرض ہے اسی لئے اس نے مناسب متن کے ساتھ درخواست داخل کی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ درخواست تیارتھی اسی لئے آج ہم نے اسے داخل کردیا۔ فریرا نے بتایاکہ کانگریس صدر امیت پاٹکر نے یہ درخواست داخل کی جس پر بحیثیت وکیل میں بحث کروں گا۔