حیدرآباد

تلنگانہ میں ڈیجیٹل فیملی کارڈ متعارف کرانے ریونت ریڈی کا منصوبہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت، ایک ریاست - ایک ڈیجیٹل کارڈ اسکیم نافذ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت، ایک ریاست – ایک ڈیجیٹل کارڈ اسکیم نافذ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں
دھرانی پورٹل کی خامیوں کا گہرائی سے جائزہ لینے کا عمل جاری
سرکاری نظریات سے متاثر بی آر ایس ارکان مقننہ کانگریس میں شامل : ریونت ریڈی
ریونت ریڈی کو زبان کے استعمال میں محتاط رہنے بی آر ایس کا مشورہ
راشن کارڈ کا پتا کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا: ہائی کورٹ
جاریہ ماہ کی 27تاریخ سے مزید2ضمانتوں پر عمل آوری۔ ریونت ریڈی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت راشن، صحت اور دیگر فلاحی اسکیموں کے لیے ہ مہ مقصدی فیملی ڈیجیٹل کارڈ جاری کرے گی اور اس اقدام کو ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا جائے گا جو ہر اسمبلی حلقہ میں شہری اور ایک دیہی بستی کو اختیار کیا جایگا۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں سے دوسری ریاستوں میں ان امور کی تکمیل کے لیے اختیار کی جا رہی پالیسیوں کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کے ہر خاندان کو فیملی ڈیجیٹل کارڈ جاری کرنے کے منصوبے پر غور کررہی ہے۔

یہ سنگل کارڈ ہوگا جو طبی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرے گا اور اس کے ذریعہ راشن اور دیگر فلاحی اسکیموں کے فوائد بھی حاصل کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے پیر کے روز یہاں اپنی رہائش گاہ پر ریاستی طبی اور صحت اور سیول سپلائز کے محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ فیملی ڈیجیٹل کارڈس کا جائزہ لیا۔

چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ڈیجیٹل کارڈز کے فوائد کا مطالعہ کریں، جو پہلے سے ہی راجستھان ہریانہ اور کرناٹک میں جاری کیے گئے ہیں، اور جلد از جلد ایک جامع رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا اس رپورٹ میں لوگوں کی جانب سے متعدد خدمات کے لیے کارڈز کے استعمال میں درپیش چالنجوں کی بھی وضاحت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ہر اسمبلی حلقہ میں ایک شہری علاقہ اور ایک گاؤں کا انتخاب کریں اور پائلٹ پروجیکٹ پر فیملی ڈیجیٹل کارڈ جاری کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیملی ڈیجیٹل کارڈز کارڈ ہولڈروں کو طبی دیکھ بھال، راشن اور دیگرپروگرامس جن پر ریاستی حکومت کی جانب سے عمل کیا جا رہا ہے سمیت تمام فلاحی اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا خاندان کے ہر فرد کا ہیلتھ پروفائل فیملی ڈیجیٹل کارڈ میں شامل کیا جائے گا جو مستقبل میں خاندان کے افراد کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

چیف منسٹر نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ کارڈ میں وقتاً فوقتاً افراد خاندان کے ناموں کو شامل اور حذف کرکے خاندان کے افراد کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کا اختیار فراہم کریں اور اس نظام کی نگرانی کے لئے ضلعی سطح پر ایک خصوصی میکانزم قائم کریں۔

اس اجلاس میں ریاستی وزراء این اتم کمار ریڈی، دامودر راج نرسمہا، ریاستی چیف سکریٹری شانتی کماری، چیف منسٹر کے اسپیشل سکریٹری اجیت ریڈی، چیف منسٹر کے سکریٹریز چندر شیکھر ریڈی، سنگیتا ستیہ نارائنہ، سیول سپلائی کمشنر ڈاکٹر ڈی ایس چوہان، محکمہ صحت کی سکریٹری کرسٹینا زی چونگھٹو اور دیگر نے شرکت کی۔