آندھراپردیش

آندھراپردیش میں زکا وائرس کا ایک مشتبہ کیس

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشتبہ کیس ہے، لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ہم نے نمونے این آئی وی بھیج دیئے ہیں۔کلکٹر نے کہا کہ صحت کے اقدامات کئے گئے ہیں جن میں ہیلت کیمپ کا انعقاد بھی شامل ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نیلورمیں ایک پانچ سالہ لڑکے کا زکاوائرس کا معائنہ کیاگیا۔ضلع کے وینکٹاپورم گاوں کے اس لڑکے کے خون کے نمونے کو تصدیق کے لیے پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کو بھیجا گیا ہے۔نیلور کے کلکٹر او آنند نے بتایا کہ مقامی لیبارٹری میں زیکا وائرس کے انفیکشن کا شبہ ہونے کے بعد لڑکے کو بہترعلاج کے لیے چنئی منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشتبہ کیس ہے، لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ہم نے نمونے این آئی وی بھیج دیئے ہیں۔کلکٹر نے کہا کہ صحت کے اقدامات کئے گئے ہیں جن میں ہیلت کیمپ کا انعقاد بھی شامل ہے۔

آنند نے عوام کو یقین دلایا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ریاپڈ رسپانس ٹیمیں موجود ہیں اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ یہ منفی یا مثبت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکے کی سفری تاریخ نہ ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو زیکا انفیکشن ہونے کی امید نہیں ہے۔