تلنگانہ

اندرماں اقلیتی خواتین یوجنااور  ریونت انا کا سہارا مسکینوں کیلئے اسکیمات کے لیے دوبارہ آن لائن درخواستیں مطلوب

حکومت تلنگانہ نے دوبارہ آن لائن درخواستوں کی ادخال کا موقع فراہم کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو استفادہ کا موقع دیا جاسکے۔

حیدرآباد: اقلیتی بہبود آفیسر ، آر ۔اندرا نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ  نے خواتین اور غریب مسلم اقلیتوں کے لیے دو نئی خود روز گار اندرماں اقلیتی خواتین یوجنا اور ریونت انا کا سہارا مسکینوں کے لئے اسکیمات کا ستمبر میں آغاز کیا تھا جن کی آخری تاریخ ختم ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
کے سی آر کو گجویل سے شکست کا خوف۔ محمد علی شبیر کا راستہ روکنے کاماریڈی حلقہ کاانتخاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

مگر متعدد انجمنوں اور افراد کی درخواست پر حکومت تلنگانہ نے دوبارہ آن لائن درخواستوں کی ادخال کا موقع فراہم کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگوں کو استفادہ کا موقع دیا جاسکے۔

 ضلعی اقلیتی بہبود آفسر آر. اندرا نے کہا کہ مستحق غریب مسلم ، جنہوں نے ان اسکیموں کے لئے آن لائین درخواست داخل نہیں کیا انہیں موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ درخواست گزار اپنے درخواست ویب سائٹ https://tgobmms.cgg.gov.in میں آئن لائن داخل کرسکتے ہیں ۔

آن لائین درخواستوں کے ادخال کی تاریخ 5 جنوری 2026  تا 10 جنوری 2026 تک رکھی گئی ہے ۔انہوں نے اسکیمات کے متعلق کہا کہ اندرماں اقلیتی خواتین یوجنا کے تحت حکومت- بیواؤں ، طلاق شدہ، اور غیر شادی شدہ خواتین کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے اور ریونت انا کا سہارا مسکینوں کے لئے اسکیم کے تحت فقیر ، دو دے کلا اور دیگر پسماندہ مسلم برادریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے شروع کی گئی ہیں ۔

آر. اندرا نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مستحق اور اہل افراد ان اسکیمات سے استفادہ حاصل کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے دفتر ضلع اقلیتی بہبود آفیسر روم نمبر ( 205) سکینڈ فلور ، کلکٹریٹ کا مپلکس ، محبوب نگر پر راست طور پر ربط کیا جاسکتا ہے۔