حیدرآباد

یونیورسٹیز کے معیارتعلیم کوبلندکرنے کی ضرورت:گورنر

گورنرنے کہاکہ وہ یونیورسٹیزکی کارکردگی پر مسلسل نظررکھے ہوئے ہے۔ چند امورمیں ہم نے پیش رفت کی جو خوشی کی بات ہے مگراسی عرصہ کے دوران چند امور میں تنزلی کا شکارہوگئے جوباعث تشویش ہے۔

حیدرآباد: گورنرڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے کہاکہ ریاست جہاں معاشی طورپر ترقی کی سمت گامزن ہے وہیں تعلیمی ترقی پربھی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی شہر آمد
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
گورنر کی جانب سے واپس کردہ 4بلز کی اسمبلی میں دوبارہ منظوری
گورنر، کویتا اور کے ٹی آر کی عوام کو اگادی کی مبارکباد

انہوں نے یونیورسٹیز میں نہ صرف قومی بلکہ بین لاقوامی معیار کی تعلیمی سہولتوں کی فراہمی پرزوردیا۔ آج وائس چانسلرس کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے کہاکہ تمام یونیورسٹیز‘ کالجس میں ٹائلٹس‘کلاس رومس‘کتب خانہ‘ ہاسٹل کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنایا جانا چاہئے۔

 گورنرنے کہاکہ وہ یونیورسٹیزکی کارکردگی پر مسلسل نظررکھے ہوئے ہے۔ چند امورمیں ہم نے پیش رفت کی جو خوشی کی بات ہے مگراسی عرصہ کے دوران چند امور میں تنزلی کا شکارہوگئے جوباعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہاکہ طلباء کومعیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔ کلاس کے آغاز سے اختتام تک ٹکنالوجی کااستعمال کیاجانا چاہئے۔ اس اقدام کی وجہ سے طلباء میں اعتماد بڑھیگا۔ ان فیصلوں کی وجہ سے یقینی طورپرہماری یونیورسٹیز کوبین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنیں گی۔

 گورنر نے کہاکہ طلباء کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پر بھی توجہ مرکوز کرناچاہئے۔تپ دق اورپستاں کے سرطان کے متعلق شعور بیدارکیاجانا چاہئے۔ گورنرنے یونیورسٹیز کے مسائل کوحل کرنے کے لئے ممکنہ تعاون کرنے کا تیقن دیا۔

a3w
a3w