اقلیتی طلبہ کےلیے چیف منسٹر اوور سیز اسکیم اسکالر شپ CMOSS- FALL 2025 کے تحت آن لائن درخواستیں مطلوب
محکمہ اقلیتی بہبود، ریاست تلنگانہ کے زیر اہتمام چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ اسکیم (CMOSS) فال سیزن 2025 کے تحت بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند اقلیتی طلبہ سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ اطلاع ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوب نگر آر۔ اندرا نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے دی۔
محکمہ اقلیتی بہبود، ریاست تلنگانہ کے زیر اہتمام چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ اسکیم (CMOSS) فال سیزن 2025 کے تحت بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند اقلیتی طلبہ سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ یہ اطلاع ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوب نگر آر۔ اندرا نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے دی۔
انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت مسلم، عیسائی، سکھ، جین، بدھ اور پارسی اقلیتی طلبہ جو بیرونِ ملک پوسٹ گریجویٹ یا پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا داخلہ لے چکے ہیں، درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اہل امیدوار 20 دسمبر 2025 سے 19 جنوری 2026 شام 5 بجے تک اپنی درخواستیں آن لائن ویب سائٹ
www.telanganaepass.cgg.gov.in
پر داخل کر سکتے ہیں۔
آر۔ اندرا کے مطابق امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، سنگاپور، جرمنی، جنوبی کوریا، جاپان، فرانس اور نیوزی لینڈ کی مسلمہ یونیورسٹیوں میں یکم جولائی 2025 سے 31 دسمبر 2025 کے دوران پوسٹ گریجویٹ یا پی ایچ ڈی کورس میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ اس اسکیم کے تحت درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ حکومت کی مقررہ تمام اہلیتی شرائط پر پورا اترتے ہوں۔
آن لائن درخواست داخل کرنے کے بعد امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ درخواست کی ہارڈ کاپی اور تمام ضروری دستاویزات 20 جنوری 2026 شام 5 بجے تک دفتر ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوب نگر میں جمع کرائیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت منتخب طلبہ کو 20 لاکھ روپے تک کی اسکالرشپ کے علاوہ ایک طرفہ فضائی کرایہ کی مد میں 60 ہزار روپے یا اصل کرایہ (جو بھی کم ہو) فراہم کیا جائے گا۔ تاہم، دستاویزات کی جانچ کے دوران جعلی اسنادات پائے جانے کی صورت میں امیدواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسکیم سے متعلق عمر، تعلیمی قابلیت، سالانہ آمدنی اور دیگر تفصیلات کے لیے امیدوار ویب سائٹ کا مشاہدہ کریں۔
مزید معلومات کے لیے ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، روم نمبر 205، دوسری منزل، آئی ڈی او سی بلڈنگ (کلکٹریٹ کامپلکس)، محبوب نگر میں یا درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
7993357089، 9440970730
ضلعی عہدیدار آر۔ اندرا نے ضلع محبوب نگر کے اہل اقلیتی طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور استفادہ کریں۔