مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 15 جولائی کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 15 جولائی  کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 15 جولائی  کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1662 ۔ کنگ چارلس دوئم نے لندن میں رائل سوسائٹی تشکیل دی۔

1795 ۔ ’لا مارسیلیس ‘کو فرانس کا قومی ترانہ قرار دیا گیا۔

1864 ۔ امریکہ میں قیدیوں سے بھری ہوئی ایک پسنجر ٹرین اور کارگو کوئلہ ٹرین کے آپس میں ٹکرانے سے 65 قیدی ہلاک اور 109 دیگر زخمی ہو گئے۔

1904 ۔ امریکہ کے لاس اینجلس میں پہلا بودھ مندر تعمیر ہوا۔

1910۔ ایمل کریپلن نے الائس الزائمر کے نام پر الزامیر بیماری کا نام دیا۔

1916۔ دنیا کی سب سے بڑی ایئر اسپیس کمپنی بوئنگ کی شروعات ہوئی۔

1923 ۔ اٹلی میں نیا آئین نافذ ہوا۔

1926۔ پہلی موٹر بس خدمات بمبئی میں شروع ہوئی۔

1927 ۔ ویانا میں آسٹریائی پولیس نے 89 مظاہرین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

1937۔ ہند ی کے معروف صحافی پربھاس جوشی کی پیدائش۔

1948۔ امریکہ کے صدر ہیری ایس ٹرومین دوسری مدت کے لئے منتخب ہوئے۔

1955۔ صدر راجندر پرساد نے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو بھارت رتن دیئے جانے کا اعلان کیا۔

1957۔ امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1961 ۔ اسپین میں خواتین اور مردوں کو یکساں حقوق دینے کا قانون بنایا گیا۔

1962۔ الجیریا عرب لیگ کا ممبر بنا۔

1968۔ امریکہ اور اس وقت کے سوویت روس کے درمیان کمرشیل ہوائی خدمات کا آغاز ہوا۔

1970۔ڈنمارک نے اٹلی کو 0۔ 2 سے شکست دے کر پہلا خاتون فٹ بال عالمی کپ جیتا۔

1979 ۔ مرارجی ڈیسائی نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفی دیا۔

1983 ۔ آرمینیائی شدت پسندوں نے فرانس کے اورلی میں بمباری کی، جس سے آٹھ افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے۔

1984۔ پنجاب میں کو دہشت گردی سے متاثرہ علاقہ قرار دیا گیا۔

1986۔ خواتین کرکٹ ٹسٹ میچ میں سندھیا اگروال نے 190 رنوں کا عالمی ریکارڈ بنایا۔

1991 ۔ امریکی فوج شمالی عراق سے روانہ۔

1997۔ اٹلی کے مشہور فیشن ڈیزائنر گیئنی ورساچے کا گولی مارکر قتل ہوا۔

1999۔ چین نے نیوٹران بم کی کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کیا۔

2002۔ امریکی صحافی ڈونیل پرل کے قاتل عمر شیخ کو پاکستانی عدالت میں سزائے موت سنائی گئی۔

2009۔ کیسپین ایرلائنس کا طیارہ ایران میں کیوزون کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار تمام 168 لوگ مارے گئے۔

2011۔ ہندوستان ے ایک پولر سیٹلائٹ لانچ گاڑی (پی ایس ایل وی) کے ذریعہ جدید مواصلاتی سیٹلائٹ جی سیٹ۔ 12 کو خلائی مدار میں کامیابی سے قائم کیا۔

2012 ۔ نیپال کے پارسی میں ہوئے بس حادثے میں 39 عقیدت مندوں کی موت۔

2014 ۔ ماسکو میں ایک ٹرین حادثہ میں 20 افراد ہلاک اور 100 دیگر زخمی ہو گئے۔

2016۔ پاکستان فیشن ماڈل اور سوشل میڈیا پر اسٹار قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے گولی مارکر قتل کیا۔

2017۔ امریکی اداکار مارٹن لینڈاؤس کا یو سی ایل اے میڈیکل سینٹر میں انتقال ہوا۔

2018۔ فیفا ورلڈ کپ 2018 کا فائنل میچ کروشیا اور فرانس کے مابین کھیلا گیا جس میں فرانس نے فتح حاصل کرکے دوسری بار عالمی کپ چمپئن کا خطاب حاصل کیا۔

a3w
a3w