جموں و کشمیر

کشمیر میں دہشت گرد گروپس کی آن لائن بھرتی کی کوششیں

پاکستان کی انٹلیجنس ایجنسی اور دہشت گرد گروپس اپنی حکمت ِ عملی تبدیل کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمس کے ذریعہ بھرتی کی کوشش کررہے ہیں، کیونکہ راست بات چیت مشکل ہوتی جارہی ہے۔

سری نگر (پی ٹی آئی) پاکستان کی انٹلیجنس ایجنسی اور دہشت گرد گروپس اپنی حکمت ِ عملی تبدیل کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمس کے ذریعہ بھرتی کی کوشش کررہے ہیں، کیونکہ راست بات چیت مشکل ہوتی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
دہلی کے بازاروں میں سخت سیکوریٹی
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع

سیکوریٹی اقدامات کڑے کردئے گئے ہیں۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ دہشت گرد گروپس اب بنیادی طور پر سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس اور مسیجنگ ایپس جیسے ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام استعمال کررہے ہیں، وہ فیک پروفائل اور ورچول پرائیوٹ نٹ ورکس (وی پی اینس) کا استعمال کررہے ہیں، تاکہ ڈیٹکشن سے محفوظ رہیں۔

عہدیداروں کے بموجب تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو مصر کے سیدقطب کا لٹریچر پڑھایا جارہا ہے۔ القاعدہ جیسے تنظیمیں سیدقطب کی آئیڈیالوجی کے زیراثر رہی ہیں۔

انہیں 1966ء سزائے موت دی گئی تھی۔ وہ سیکولر حکومتوں اور مغربی اثر و رسوخ کے خلاف جہاد کی وکالت کرتے تھے۔ نئے ریکروٹس کو آن لائن/ ورچول ٹریننگ دی جارہی ہے۔

انہیں کام سونپنے سے قبل یوٹیوب ویڈیوز دکھائے جارہے ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ خاص طور پر جنوبی کشمیر میں سوشیل میڈیا کے ذریعہ بھرتی بڑھ گئی ہے۔

Photo Source: @State_Times