تعلیم و روزگار

تحقیقی تجاویز کی تیاری پر ریسرچ اینڈ اکیڈمک رائٹنگ فورم کا آن لائن اجلاس

ڈاکٹر شاکرہ پروین اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن مانو، حیدرآباد نے تحقیقی تجاویز کی تیاری کے اہم نکات پر اہم مشورے دیئے۔

حیدرآباد: ڈاکٹر شاکرہ پروین اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن مانو، حیدرآباد نے تحقیقی تجاویز کی تیاری کے اہم نکات پر اہم مشورے دیئے۔

متعلقہ خبریں
ڈان ہائی اسکول: جدید تعلیمی نظام کا درخشاں ستارہ
اردو یونیورسٹی میں غیرمعیاری غذا کی فراہمی پر طلبہ کا احتجاج (ویڈیو)
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد

ریسرچ اینڈ اکیڈمک رائٹنگ فورم کے پہلے اجلاس سے بذریعہ آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے موضوع کے انتخاب،اس کی اہمیت، اس کے مقاصد اور دیگر اہم نکات کی نشاندہی کی۔

فورم کے صدرنشین پروفیسر مشتاق احمد پٹیل نے صدارتی کلمات پیش کئے۔

کلمات تشکر ڈاکٹر محسنہ انجم انصاری نے پیش کئے۔

اس اجلاس میں شرکا کے تاثرات و تجاویز بھی حاصل کی گئی۔

اجلاس میں ریسرچ اسکالرز، پروفیسر س او راعلیٰ تعلیم کے دیگر طلبا نے شرکت کی۔

شرکا نے اس کاوش کی ستائش کی اور کہاکہ اس طرح کے مباحثے اور تبادلہ خیال ان کی تعلیم و تحقیق کے لئے کار آمد ثابت ہوں گے،طلبہ کی بڑی تعداد نے فورم سے اس طرح کے دیگر پروگراموں کو پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

کور کمیٹی میں پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل، ڈاکٹر شاکرہ پروین، ڈاکٹر محسنہ انجم انصاری،عاکف حیدر، رٹون منڈل اور ظاہر اقبال شامل رہے۔