حیدرآباد

حیدرآباد کے اُپل اسٹیڈیم میں مشہور فٹبالر مسی کا دوستانہ میچ، نائب وزیراعلی تلنگانہ نے انتظامات کا معائنہ کیا

پولیس اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے حکام نے نائب وزیراعلی کو اسٹیڈیم اور اس کے گرد و نواح میں کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے میسی کی آمد کیلئے مختص راستوں کا بھی جائزہ لیا، وزیراعلی، وزرا اور دیگر اہم شخصیات کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے۔

حیدرآباد: حیدرآبادمیں 13 دسمبر کو اپل اسٹیڈیم میں ہونے والے مشہور فٹبالر لیونل میسی کے دوستانہ فٹبال میچ کے سلسلہ میں جوش و خروش دیکھاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
امریکہ اور جاپان کے دورہ سے ڈپٹی چیف منسٹر کی واپسی
مساجد کی رونق باجماعت نماز سے، ایمان کی حفاظت اسی میں ہے: مفتی صابر پاشاہ
میوا کی جانب سے زیڈ ایچ مسعود کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب،اکتالیس سالہ تعلیمی خدمات کا بھرپور اعتراف
یونانی ڈرگس انڈسٹری کی عالمی سطح پر زبردست اہمیت، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ‘ مستقبل روشن
ڈی جے ایس کے صدر ایم اے مجید نے بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر روشنی ڈالی؛ مذہبی مقامات کے تحفظ کی اپیل

اتوار کو تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے یقین دہانی کرائی کہ اس بڑے اور اہم ایونٹ کے لئے ہر ممکن اور غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔


اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پسندیدہ فٹبالر کے میچ کا تصور ہی مداحوں میں جوش پیدا کر دیتا ہے۔


انہوں نے کہا”ہزاروں فٹبال شائقین ملک کے ہر گوشے سے حیدرآباد میں اس میچ میں شریک ہوں گے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ شہر پہلے ہی جشن کے موڈ میں ہے کیونکہ تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کی تقاریب جاری ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میسی جہاں بھی جاتے ہیں، عالمی توجہ اور سخت حفاظتی اقدامات ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ میسی کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت والی ٹیم کے خلاف دوستانہ میچ کھیلنے کے پیش نظر ریاستی انتظامیہ نے کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں چھوڑی۔ تمام حفاظتی پروٹوکولس پر ذاتی طور پر نگرانی کی جا رہی ہے، جس میں رچہ کنڈہ اور حیدرآباد پولیس کمشنرس خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔


پولیس اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے حکام نے نائب وزیراعلی کو اسٹیڈیم اور اس کے گرد و نواح میں کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے میسی کی آمد کیلئے مختص راستوں کا بھی جائزہ لیا، وزیراعلی، وزرا اور دیگر اہم شخصیات کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے۔


بھٹی وکرامارکا نے عوام اپیل کی کہ وہ ہجوم سے بچنے کے لیے جلد پہنچیں اور حفاظتی عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ توقع ہے کہ بہت بڑی تعداد میں لوگ میچ دیکھنے آئیں گے، اس لئے وقت سے پہلے اسٹیڈیم پہنچنا ایک آسان اور خوشگوار تجربہ کو یقینی بنائے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ مداحوں کے لئے تمام سہولیات داخلہ گیٹس، نشستوں کی منصوبہ بندی، پارکنگ اور ٹرانسپورٹ بہترین انداز میں یقینی بنائی جا رہی ہیں۔ میچ کے دن میٹرو ریل اور آر ٹی سی خدمات میں بھی توسیع دی جائے گی ۔


یہ میچ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حیدرآباد میں عالمی سطح کی شخصیات، سی ای اوز اور بڑی تنظیموں کے سربراہ گلوبل سمٹ میں شرکت کے لئے موجود ہیں۔