دہلی

انڈیا جو کہ بھارت ہے: راہول گاندھی، مختلف سوالات کے دلچسپ جواب (ویڈیو)

سابق صدرکانگریس راہول گاندھی نے اتوار کے دن کہا کہ Godfather اورDark Knight میں کسی ایک کو چننا دشوار انتخاب ہے اور وہ دونوں کے ساتھ جاناچاہیں گے۔

نئی دہلی: سابق صدرکانگریس راہول گاندھی نے اتوار کے دن کہا کہ Godfather اورDark Knight میں کسی ایک کو چننا دشوار انتخاب ہے اور وہ دونوں کے ساتھ جاناچاہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور انڈیا کے بیچ وہ انڈیا کے ساتھ جائیں گے جو کہ بھارت ہے۔

متعلقہ خبریں
بھارت میں رہنے والا ہر شخص ایک ہی خاندان کا فرد ہے: موہن بھاگوت
منصف ٹی وی کے ’مشن 2024‘ کانکلیو کا کامیاب انعقاد
سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)

انہوں نے ایک کانکلیو میں یہ ریمارکس کئے جس کا ویڈیو کانگریس کے ایکس پلیٹ فارم پر شیئر کیاگیا۔ ویڈیو میں راہول گاندھی کو ریاپڈفائرکوئز کے جوابات دیتے دیکھاجاسکتا ہے۔ ان سے جب یہ پوچھاگیاکہ وہ گاڈفادر اور ڈارک نائٹ میں کس کو چنیں گے تو انہوں نے جواب دیاکہ دونوں کو منتخب کروں گا کیونکہ کسی ایک کا انتخاب کرنا دشوار ہے۔

دونوں بڑی گہری فلمیں ہیں۔ بھارت اور انڈیا کے درمیان انتخاب پر راہول گاندھی نے جواب دیاکہ انڈیا جوکہ بھارت ہے۔ میسی اور رونالڈو کے بارے میں پوچھنے پر راہول گاندھی نے رونالڈو کو منتخب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت فٹبالرمیسی رونالڈو سے بہترہے۔

اگر میں فٹبال ٹیم چلاؤں اور مجھ سے پوچھا جائے کہ میں کسی ترجیح دیتا ہوں تو میں میسی کو ترجیح دوں گا۔ نیٹ فلکس اور ورک آؤٹ میں کسی ایک کومنتخب کرنے کے بارے میں پوچھنے پر راہول گاندھی نے جواب دیاکہ وہ ورک آؤٹ پسند کریں گے۔ ہندوستانی پکوان اور چائینیزغذاؤں کے تعلق سے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ دونوں پکوان انہیں پسند ہیں۔ بھارت جوڑویاترا والی داڑھی اور کلین شیو والے راہول گاندھی کے بارے میں پوچھنے پرکانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ ان چیزوں سے جڑے نہیں ہیں۔

داڑھی ہے‘داڑھی نہیں ہے مجھے اس کی کوئی پروا نہیں۔ انہوں نے انگریزی میں جواب دیا‘”آئی ایم اوکے وتھ ایوری تھنگ“۔ کانگریس قائد سے جب یہ پوچھا گیاکہ اگر وہ سیاستداں نہ ہوتے توکیاہوتے۔ راہول گاندھی نے جواب دیاکہ کچھ بھی ہوتا۔ میں جب اپنے بھانجے سے اور اس کے دوستوں سے بات کررہا ہوتا ہوں تو میں ان کا ٹیچر ہوتا ہوں۔ باورچی خانہ میں جب ہوتا ہوں تو باورچی ہوتا ہوں۔

سیاست داں ہونا میرے لئے صرف ایک فریم ہے۔ ہم سبھی کے کئی مختلف فریم ہوتے ہیں۔ ویراٹ کوہلی اور روہت شرما میں کسے پسند کریں گے۔ اس پرراہول گاندھی نے کہا کہ کسی کوبھی کیونکہ میں کرکٹ کا بڑا پرستار نہیں ہوں۔

انہوں نے لداخ‘لیہہ اور کارگل کے اپنے موٹرسائیکل ٹور کے تعلق سے بھی اظہارخیال کیا اور کہا کہ سیاسی ٹور عام طور پر جلسہ جلوسوں سے جڑے ہوتے ہیں‘میرے خیال میں اب یہ طریقہ کار جاندارنہیں رہا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے زوردے کرکہا کہ لداخ کے لئے سیاحت اہم ہے۔

سیاحت اس خطہ کی شہ رگ ہے۔ یہ بے حد خوبصورت علاقہ ہے اور میں لداخ ٹور کے ذریعہ کئی مسیج دیناچاہتا تھا۔ میرا لداخ ٹور موثررہا۔