شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

مودی کی کھلی مخالفت مہنگی پڑ گئی ، سابق گورنر کے گھر پر سی بی آئی کے دھاوے

سی بی آئی کی ٹیم صبح تقریباً 6 بجے ملک کے آبائی گھر پہنچی اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ ہسودا گاؤں میں ستیہ پال ملک کی صرف ایک پرانی حویلی ہے جو خستہ حال ہے۔

باغپت: سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ایک ٹیم نے جمعرات کو اتر پردیش کے ضلع باغپت کے ہسودا گاؤں میں جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے آبائی گھر کی تلاشی لی۔

متعلقہ خبریں
سی بی آئی کی خصوصی ٹیم منی پور پہنچ گئی
سابق گورنر نرسمہن نے کے سی آر کی عیادت کی
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع

ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کی ٹیم صبح تقریباً 6 بجے ملک کے آبائی گھر پہنچی اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ ہسودا گاؤں میں ستیہ پال ملک کی صرف ایک پرانی حویلی ہے جو خستہ حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کی ٹیم نے ستیہ پال ملک کے خاندان کے رکن ستبیر ملک عرف ہٹلر سے بھی پوچھ گچھ کی اور سابق گورنر کے اثاثوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا، ‘سی بی آئی ٹیم کو مقامی پولیس کےذریعہ معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں رشوت ستانی کے معاملے میں سی بی آئی کی ٹیمیں ملک بھر میں کئی مقامات پر تلاشی لے رہی ہیں۔ سول ورکس کے لیے 2200 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا، جس پر ریاست کے اس وقت کے گورنر ملک نے اعتراض کیا تھا۔

ملک نے دو منصوبوں کی منظوری کے عوض 300 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کیےجانے کی شکایت کی تھی۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک وزیر اعظم نریندرمودی پر کھل کر تنقید کرتے رہتے ہیں۔