دہلی

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا مائیک بند کرنا ایک سنگین معاملہ ہے

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کا یہ کہنا کافی مضحکہ خیز ہے کہ ان کے پاس مائیک کا بٹن نہیں ہوتاہے، انہوں نے کہا کہ اگر لوک سبھا اسپیکر کے پاس بٹن نہیں ہے تو کس کے پاس ہے؟

چنڈی گڑھ: ہریانہ راج بھون کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ستیش مہرا نے آج کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کا مائیک بند کرنا ایک سنگین معاملہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جب لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز نیٹ پیپر معاملے میں دھاندلی پر بحث شروع کی تو ان کا مائیک بند کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کا یہ کہنا کافی مضحکہ خیز ہے کہ ان کے پاس مائیک کا بٹن نہیں ہوتاہے، انہوں نے کہا کہ اگر لوک سبھا اسپیکر کے پاس بٹن نہیں ہے تو کس کے پاس ہے؟

آج پیپر لیک کا مسئلہ ملک کے ہر بچوں کی زبان پر ہے کیونکہ یہ معاملہ اس نوجوان نسل کے مستقبل کامعاملہ ہے۔ مسٹر گاندھی کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس سنگین معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے، لیکن ان کا مائیک بند کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے بھی دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے اس معاملے کو اٹھایا تھا۔ انہوں نے نہ صرف اس کا ذکر کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ پیپر لیک کے معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کروائی جائے گی۔

 پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث اس لیے ضروری ہے کیونکہ موجودہ قیادت کی حکومت کے گزشتہ پانچ سالوں میں 65 پیپر لیک ہو چکے ہیں، جب کہ گزشتہ 10 سال میں 70 بھرتیوں اور داخلہ امتحانات کے پیپر لیک ہونے کے معاملے سامنے آچکے ہیں۔

a3w
a3w