دہلی

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراپوزیشن ارکان کا احتجاج

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ سمیت متعدد پارٹیوں کے سرکردہ لیڈروں نے احتجاج میں حصہ لیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

نئی دہلی: یونین بجٹ پیش ہونے کے بعد پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے عین قبل کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے بجٹ کو عوام مخالف قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
ملک میں 11 سیاسی جماعتیں، غیرجانبدار
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ سمیت متعدد پارٹیوں کے سرکردہ لیڈروں نے احتجاج میں حصہ لیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ وزیر اعظم نریندر مودی پر آمریت کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج درج کیا۔ سب کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر نعرے درج تھے کہ یونین بجٹ عوام مخالف ہے اور عوام کے جذبات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بجٹ میں صرف چند سرمایہ داروں کے مفادات کو پورا کیا گیا ہے۔