قومی

گنیش وسرجن کے دوران شراب نوشی کی مخالفت

تریپورہ کے وزیر سدھانگشوداس نے کہا کہ وسرجن جلوس کے دوران تیز آواز میں موسیقی بجانا اور شراب نوشی کرکے رقص کرنا‘ ہندوازم کے جذبہ کے بالکل خلاف ہے۔ داس کا بیان ایسے وقت آیا ہے جبکہ ریاست میں گنیش پوجا کے ساتھ تہوارکا موسم شروع ہوگیا ہے۔

اگرتلہ (پی ٹی آئی) تریپورہ کے وزیر سدھانگشوداس نے کہا کہ وسرجن جلوس کے دوران تیز آواز میں موسیقی بجانا اور شراب نوشی کرکے رقص کرنا‘ ہندوازم کے جذبہ کے بالکل خلاف ہے۔ داس کا بیان ایسے وقت آیا ہے جبکہ ریاست میں گنیش پوجا کے ساتھ تہوارکا موسم شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے فیس بک پر ایک پوسٹ سے کہا ”الکحل کے زیر اثر رقص کرتے ہوئے مورتیوں کا وسرجن ہندو مذہب اور کلچر کے جذبہ کے بالکل خلاف ہے“۔

مویشیوں کے وسائل کے فروغ کے وزیر نے مزید کہا ”ہمیں نوجوان نسل کو اسطرح کے غلط راستہ سے باہر نکالنا اور انہیں روحانیت کی طرف لانا چاہئے“ ہائی کورٹ نے پہلے ہی رات 10بجے کے بعد اونچی  آواز میں ساؤنڈ سسٹم چلانے یا ڈی جے باکس بجانے پر پابندی لگادی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ وہ اگرتلہ میں صوتی آلودگی کے انسداد کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ تہوار کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھا جانا چاہئے۔ تاکہ دوسروں کے لئے مسائل اور مشکلات پیش نہ آئیں اور تہوار کے مقاصد کی بھی تکمیل ہو۔ کسی کو شکایات کا موقع نہیں دیا جانا چاہئے۔