مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 5 بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جار ی ہے جس میں غزہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 بچے شہید ہوگئے۔

غزہ: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جار ی ہے جس میں غزہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 بچے شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں صبح سے جاری حملوں میں44 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں بھی 5 بچوں کو شہید کردیا گیا۔

دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ میں امداد کی بندش کے خلاف سماعت ہوئی جس دوران فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

ادھر سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے بھی لبنانی حکومت سے امریکہ کے ذریعے اسرائیل کو لگام دلوانےکا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یمن میں امریکی حملوں میں شہریوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔