حیدرآباد

اپوزیشن کی منفی مہم کا سوشیل میڈیا کے ذریعہ جواب دیاجائے: اتم کمارریڈی

اتم کمارریڈی نے حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ غلط معلومات کی تردید کرنے کی بھی خواہش کی تاکہ پارٹی کے بیانیہ کو مستحکم اور ساکھ والا بنایا جاسکے۔

حیدرآباد: وزیر آبپاشی و سیول سپلائز اتم کمارریڈی نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں کانگریس حکومت کے کارناموں کو اجاگر کرنے کے لئے سوشیل میڈیا کا استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں
عازمین کو سوشل میڈیا کے فتنہ سے بچنے کی تلقین: محمود علی
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام

 انہوں نے اصل اپوزیشن بی آر ایس کی جانب سے کی جارہی منفی مہم کا جواب دینے اور اس کے دور کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے سوریہ پیٹ ضلع کے کوداڑ اور حضور نگر اسمبلی حلقوں میں کانگریس کے سوشیل میڈیا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے سامنے کانگریس حکومت کے کارناموں کو پیش کرنے کے لئے سوشیل میڈیا موثر پلیٹ فارم موثر ثابت ہوسکتا ہے۔

 انہوں نے حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ غلط معلومات کی تردید کرنے کی بھی خواہش کی تاکہ پارٹی کے بیانیہ کو مستحکم اور ساکھ والا بنایا جاسکے۔

a3w
a3w