ایشیاء
عالمی بینک نے روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے 70 کروڑ امریکی ڈالر کی منظوری دی
ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے بنگلہ دیش میں میزبان پرادریوں اور بے گھر روہنگیا آبادی دونوں کو بنیادی خدمات فراہم کرنے اور تباہی و سماجی لچک کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر 70 کروڑامریکی ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

ڈھاکہ: ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے بنگلہ دیش میں میزبان پرادریوں اور بے گھر روہنگیا آبادی دونوں کو بنیادی خدمات فراہم کرنے اور تباہی و سماجی لچک کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر 70 کروڑامریکی ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
واشنگٹن میں قائم عالمی بینک نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ میزبان برادریوں اور بے گھر روہنگیا آبادی پروجیکٹ کے لیے 35 کروڑامریکی ڈالر جامع خدمات اور
مواقع کے لیے جب کہ 35 کروڑ امریکی ڈالر میزبان اورروینگیا لائف اینہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے بنگلہ دیشی میزبان کمیونٹیز اور روہنگیا لوگوں کو ایک ساتھ مدد فراہم کریں گے کیونکہ یہ بحران اپنے ساتویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔
بیان کے مطابق میانمار سے تقریباً 10 لاکھ بے گھر روہنگیا افراد اس وقت بنگلہ دیش میں مقیم ہیں۔