تلنگانہ

بی آر ایس آفس کو منہدم کرنے کا حکم

ریاستی وزیر عمارات وشوراع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے ضلع نلگنڈہ میں بغیر اجازت بی آر ایس پارٹی کی آفس تعمیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ عمارت کو فوری منہدم کردینے کا عہدیداروں کو حکم دیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر عمارات وشوراع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے ضلع نلگنڈہ میں بغیر اجازت بی آر ایس پارٹی کی آفس تعمیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ عمارت کو فوری منہدم کردینے کا عہدیداروں کو حکم دیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرس ڈے، وزیر کومٹ ریڈی کا علی نواز جنگ کو خراج

کومٹ ریڈی جو آج نلگنڈہ میں میونسپل سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے وہاں پہنچے تھے جب انہیں معلوم ہوا کہ بی آر ایس پارٹی کی آفس بغیر اجازت کے تعمیر کی گئی ہے تو انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہوں نے عہدیداروں کو پہلے ہی اس غیر مجاز آفس کو منہدم کرنے کی ہدایت دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں آج امریکہ جارہا ہوں اور 11/ اگست کو واپسی سے قبل مذکورہ غیر مجاز تعمیر کردہ بی آر ایس آفس کو منہدم کردیا جائے بصورت دیگر وہ متعلقہ عہدیداروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

کومٹ ریڈی کے مذکورہ احکام سے نلگنڈہ کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

a3w
a3w