علاقائی

تلنگانہ کے تمام لوک سبھا حلقوں اور آندھراپردیش کی تمام اسمبلی و لوک سبھا نشستوں کے انتخابات کے لئے اعلامیہ جاری

مرکزی الیکشن کمیشن نے آندھراپردیش، تلنگانہ کے بشمول دیگر ریاستوں میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ عام انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں تلنگانہ اور اے پی میں انتخابات ہوں گے۔

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن نے آندھراپردیش، تلنگانہ کے بشمول دیگر ریاستوں میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ عام انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں تلنگانہ اور اے پی میں انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
ایم ایل سی ضمنی الیکشن، تعطیل کا اعلان
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے

اس اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا عمل شروع ہوگیا ہے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس مہینے کی 25 تاریخ تک پرچہ نامزدگیوں کو قبول کیا جائے گا جبکہ 26 تاریخ کو نامزدگیوں کی جانچ ہوگی۔

نام واپس لینے کی آخری تاریخ 29 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ پولنگ 13 مئی کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

تلنگانہ کے 17لوک سبھا حلقوں اور پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے 175اسمبلی و 25لوک سبھا حلقوں کے لئے انتخابات 13 مئی کو ہونے والے ہیں۔ انتخابات کے سلسلہ میں کمیشن کی جانب سے موثر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جارہی ہے۔

اسی دوران دونوں تلگوریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے ہی سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ مختلف مقامات پر چیک پوسٹ لگاتے ہوئے پولیس اور الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کی جانب سے گاڑیوں کی بڑے پیمانہ پر تلاشی کا کام کیا جارہا ہے۔

اس تلاشی کے دوران رقم کے ساتھ ساتھ شراب اور رائے دہندوں کو راغب کرنے کے لئے ان میں تقسیم کی جانے والی اشیا کو ضبط کیا جارہا ہے۔

a3w
a3w