تلنگانہ

نجومی وینو سوامی کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم

ایک مقامی نیوز چینل کے صحافی کی درخواست کے بعد، ایک مقامی عدالت نے سٹی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ نجومی وینو سوامی کے خلاف مقدمہ درج کرے اور اس کی مکمل تحقیقات کرے۔

حیدر آباد: ایک مقامی نیوز چینل کے صحافی کی درخواست کے بعد، ایک مقامی عدالت نے سٹی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ نجومی وینو سوامی کے خلاف مقدمہ درج کرے اور اس کی مکمل تحقیقات کرے۔

متعلقہ خبریں
گینگسٹر بشنوئی کا انٹرویو، سپریم کورٹ سے ٹی وی رپورٹر کو راحت
کودنڈا رام اور عامر علی خان کے حلف لینے پر امتناع میں توسیع
حیدرآباد کے صحافیوں کیلئے خوشخبری
صحافی رانا ایوب کی درخواست پر 25 جنوری کو سماعت

یہ حکم صحافی کی طرف سے دائر کی گئی شکایت کے بعد جاری کیا گیا، جس نے وینو سوامی پر علم نجوم کے نام پر متعدد افراد کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا تھا۔

عدالت کے سامنے ایک حالیہ سماعت کے دوران، درخواست گزار کے وکیل نے دلیل دی کہ صحافی کونجومی کی مبینہ سرگرمیاں بے نقاب کرنے پر نشانہ بنایا گیا اور اس کی جان کو خطرہ ہے۔

وکیل نے عام لوگوں، مشہور شخصیات، سیاست دانوں اور فلمی اداکاروں سمیت معصوم لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے وینو سوامی نے وزیر اعظم مودی کی تصویر کے مبینہ غلط استعمال پر روشنی ڈالی اور عدالت سے اپیل کی کہ اس معاملہ کی پولیس کے ذریعہ جامع تحقیقات کروائیں۔ عدالت نے اس دلیل سے اتفاق کرتے ہوئے وینو سوامی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی۔

a3w
a3w