دہلی

صحافی رانا ایوب کی درخواست پر 25 جنوری کو سماعت

سپریم کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ وہ صحافی رعنا ایوب کی درخواست کی سماعت 25 جنوری کو کرے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ وہ صحافی رعنا ایوب کی درخواست کی سماعت 25 جنوری کو کرے گی جس میں اس نے اسے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کے درج کردہ منی لانڈرنگ کیس میں غازی آباد کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کے جاری کردہ سمن کو چیلنج کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نجومی وینو سوامی کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
رعنا ایوب کی درخواست کی 31 جنوری کو سماعت
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ‘ جسٹس وی رماسبرامنیم اور جسٹس جے بی پاڑدی والا پر مشتمل بنچ نے معاملہ کی سماعت کی یہ تاریخ مقرر کی۔

سینئر وکیل ورندا کرت نے عدالت سے کہا تھا کہ جس بنچ کو آج معاملہ کی سماعت کرنی تھی وہ دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے آج ہی سماعت چاہی جس پر بنچ نے کہا کہ ہم پرسوں دیکھیں گے‘ آج مشکل ہے۔

17 جنوری کو چیف جسٹس چندرچوڑ کی بنچ نے آمادگی ظاہر کی تھی کہ رعنا ایوب کی درخواست کی جلد سماعت کی جائے۔