تلنگانہ

شہر کے 15 اسمبلی حلقہ جات میں 312 اُمیدوار میدان میں, صرف 20 اُمیدواروں نے دستبرداری اختیار کی

شہر کے 15 اسمبلی حلقہ جات میں جملہ 312 امیدوار انتخابی میدان میں رہیں گے جبکہ 332 کے منجملہ صرف 20 اُمیدواروں نے آج مقابلہ سے دستبرداری اختیار کی ہے۔

حیدر آباد: شہر کے 15 اسمبلی حلقہ جات میں جملہ 312 امیدوار انتخابی میدان میں رہیں گے جبکہ 332 کے منجملہ صرف 20 اُمیدواروں نے آج مقابلہ سے دستبرداری اختیار کی ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
دلیپ گھوش اور سپریہ شریناتے کو الیکشن کمیشن کی نوٹس
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈروز کے جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب مشیر آباد میں 33 اُمیدوار کے منجملہ صرف 2 اُمیدوار دستبردار ہوئے ہیں۔ 31 اُمیدوار میدان میں رہیں گے۔

ملک پیٹ میں 27 کے منجملہ کسی نے بھی دستبرداری اختیار نہیں کی ہے۔ اس طرح عنبرپیٹ، نامپلی، چارمینار، یاقوت پورہ اور بہادر پورہ میں بھی کسی بھی اُمیدوار نے دستبرداری اختیار نہیں کی ہے۔ عنبرپیٹ میں 20، نامپلی میں 34، چارمینار 14، یاقوت پورہ میں 27 اور بہادر پورہ میں 12 اُمیدوار میدان میں رہیں گے۔

جبکہ خیریت آباد میں 27 کے منجملہ 2 اُمیدواروں، جوبلی ہلز میں 20 کے منجملہ ایک اُمیدوار، صنعت نگر میں 18 کے منجملہ 2 اُمیدوار، کاروان میں 21 کے منجملہ 3 اُمیدوار، گوشہ محل میں 24 کے منجملہ 3 اُمیدوار، چندرائن گٹہ میں 17 کے منجملہ 3، سکندر آباد میں 27 کے منجملہ 3 اُمیدوار، سکندر آباد کنٹونمنٹ میں 11 کے منجملہ ایک اُمیدوار نے دستبرداری اختیار کی ہے۔ ماباقی اُمیدوار میدان میں موجود رہیں گے۔

اس طرح شہر کے 15 حلقہ جات میں 312 اُمیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد اُمیدواروں سے ہیں۔ واضح رہے کہ پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری کی آج آخری تاریخ تھی۔

a3w
a3w