امریکہ و کینیڈا
ٹرینڈنگ

18 ہزار سے زائد ہندوستانیوں کو امریکہ سے واپسی کا سامنا

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ممالک واپس بھیجنے کیلئے امریکہ کی تاریخ کے سب سے بڑے پروگرام کا آغاز کریں گے۔ ٹرمپ 20 جنوری کو صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ہیں، جس کے بعد یہ کارروائی شروع ہونے کا امکان ہے۔

واشنگٹن: امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے وطن واپس بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس وعدے کو پورا کرنے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے 15 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کی ایک فہرست تیار کی ہے جنہیں امریکہ سے نکالا جائے گا۔ اس فہرست میں 17,940 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ممالک واپس بھیجنے کیلئے امریکہ کی تاریخ کے سب سے بڑے پروگرام کا آغاز کریں گے۔ ٹرمپ 20 جنوری کو صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ہیں، جس کے بعد یہ کارروائی شروع ہونے کا امکان ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں تقریباً 7.25 لاکھ ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستانی شہری، میکسیکو اور ایل سلواڈور کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ پچھلے تین مالی سالوں کے دوران، 90 ہزار ہندوستانی غیر قانونی طور پر امریکی سرحد پار کرنے کی کوشش میں گرفتار ہوئے۔