حیدرآباد
تلنگانہ حکومت کی لاپرواہی سے ریلوے کے کام سست روی کا شکار: ڈی اروند
اروند نے اعلان کیا کہ ریاست میں 4400 کروڑ روپے کی لاگت سے ریلوے لائنیں بچھائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مرکز نے نظام آباد اور باسرریلوے اسٹیشنوں کی جدید کاری کے لیے فنڈس کی منظوری دی ہے۔
حیدرآباد: نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ اروند نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کے فنڈس کے باوجود تلنگانہ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے ریلوے کا کام سست روی سے چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گووند پیٹ ریلوے اوور برج مکمل طور پر مرکزی حکومت کے فنڈز سے بنایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں 67 کروڑ روپے کی لاگت سے 3 ریلوے اوور برج بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مودی حکومت نے ریلوے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔
اروند نے اعلان کیا کہ ریاست میں 4400 کروڑ روپے کی لاگت سے ریلوے لائنیں بچھائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مرکز نے نظام آباد اور باسرریلوے اسٹیشنوں کی جدید کاری کے لیے فنڈس کی منظوری دی ہے۔