کرناٹک

پدم شری  ایوارڈ، شاہ رشید احمد قادری نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

جب مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آئی تومجھے یہ گمان ہوگیا کہ اب مجھےپدم ایوارڈ نہیں ملے گا، کیونکہ ہمارے لاشعور میں یہ بات بیٹھی ہوئی ہے کہ بی جے پی کبھی بھی مسلمانوں کو کچھ نہیں دیتی ہے، لیکن وزیراعظم مودی نے مجھے اس ایوارڈ کیلئے منتخب کرکےمیرے خدشات کو غلط ثابت کردیا ۔'

نئی دہلی: کرناٹک کے بیدر سے تعلق رکھنے والے ممتاز آرٹسٹ و شلپ گرو شاہ رشید احمد قادری نےپدم شری ایوارڈ حاصل کرنے کے بعدوزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران رشید احمد قادری نے کہا کہ’کانگریس کے زمانے میں اس ایوارڈ کو پانے کیلئے میں نے برسوں کوشش کی لیکن مجھے یہ ایوارڈ نہیں مل سکا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

 جب مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آئی تومجھے یہ گمان ہوگیا کہ اب مجھےپدم ایوارڈ نہیں ملے گا، کیونکہ ہمارے لاشعور میں یہ بات بیٹھی ہوئی ہے کہ بی جے پی کبھی بھی مسلمانوں کو کچھ نہیں دیتی ہے، لیکن وزیراعظم مودی نے مجھے اس ایوارڈ کیلئے منتخب کرکےمیرے خدشات کو غلط ثابت کردیا ۔’

رشید قادری کی باتیں سن کر وزیراعظم بے ساختہ ہنسے اور انہوں نے ان کے شکریہ کے جواب میں اپنے طور سے شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر 106 پدم ایوارڈز دئے جانے کو منظوری دی تھی ۔ چہارشنبہ کے روز53 شخصیات کوان اعلی ترین اعزازات سے نوازا گیا ، جن میں تین پدم وبھوشن، پانچ پدم بھوشن اور 45 پدم شری شامل رہے ۔ دیگر معزز شخصیات کو 22 مارچ کو پدم ایوارڈ زدئے گئے تھے ۔