قومی

بہار:121 اسمبلی نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق بہار کی 121 اسمبلی نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی ان حلقوں کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے، امیدوار 17 اکتوبر تک پرچۂ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔

پٹنہ: بہار اسمبلی کی کُل 243 نشستوں میں سے پہلے مرحلے میں 121 نشستوں پر 6 نومبر کو ہونے والے انتخاب کے لیے جمعہ کے روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب
مرشدآباد میں رام نومی پر جھڑپیں، الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
بیالٹ پیپر کے ذریعہ الیکشن، کانگریس کی درخواست کی سماعت نہیں
نتیش کمار حکومت نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا


ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق بہار کی 121 اسمبلی نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی ان حلقوں کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے، امیدوار 17 اکتوبر تک پرچۂ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ 18 اکتوبر کو ہوگی اور 20 اکتوبر تک امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے۔


پہلے مرحلے میں 121 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہو گی، جن میں عالم نگر، بہاری گنج، مدھے پورہ، سہرسہ، سمری بختیار پور، مہیشی، کشیشور استھان (محفوظ)، گورا بورام، بینی پور، علی نگر، دربھنگہ، بہادر پور، گائے گھاٹ، اورائی، مینا پور، مظفر پور، بروراج، صاحب گنج، گوپال گنج، سیوان، رگھوناتھ پور، گوریاکوٹھی، مہاراج گنج، چھپرا، سون پور، حاجی پور، لال گنج، ویشالی، مہوا، راجہ پاکڑ (محفوظ)، راگھوپور، وارث نگر، سمستی پور، محی الدین نگر، وبھوتی پور، حسن پور، چیریا بریار پور، بچھواڑہ، تیگھڑا، بیگوسرائے، کھگڑیا، تارا پور، مونگیر، جمال پور، سوریا گڑھ، لکھی سرائے، شیخ پورہ، بربیگھہ، بہار شریف، راجگیر (محفوظ)، اسلام پور، ہلسا، نالندہ، ہرنوت، موکاما، باڑھ، بختیار پور، دیگھا، کمہرار، پٹنہ صاحب، فتوحہ، دانا پور، منیر، پھلواری (محفوظ)، مسوڑھی (محفوظ)، پالی گنج، آرہ، جگدیش پور، شاہ پور، بکسر وغیرہ شامل ہیں۔


قابلِ ذکر ہے کہ بہار اسمبلی کی 243 نشستوں کے لیے دو مرحلوں میں، 6 نومبر اور 11 نومبر کو ووٹنگ کرائی جائے گی، 14نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور انتخابی عمل 16 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا، بہار اسمبلی کی موجودہ مدت 22 نومبر 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔