حیدرآباد

پہلگام دہشت گردانہ حملہ، انٹلی جنس کی ناکامی:اسد الدین اویسی

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی حکومت اس واقعہ میں ذمہ داری کا تعین کرے۔ انہوں نے کہا، 'دہشت گردوں نے پہلگام میں معصوم شہریوں سے مذہب پوچھ کر انہیں ہلاک کیا۔ ہم اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

حیدرآباد: بیرسٹراسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے پہلگام دہشت گرد حملہ پرسخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اسے انٹلی جنس کی ناکامی قراردیا۔

متعلقہ خبریں
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت کو اپنی انسدادی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

یہ واقعہ اُڑی اور پلوامہ حملوں سے بھی زیادہ قابل مذمت ہے کیونکہ پڑوسی ملک سے آئے دہشت گردوں نے عام شہریوں اور سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی حکومت اس واقعہ میں ذمہ داری کا تعین کرے۔ انہوں نے کہا، ‘دہشت گردوں نے پہلگام میں معصوم شہریوں سے مذہب پوچھ کر انہیں ہلاک کیا۔ ہم اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ حکومت ان دہشت گردوں کو سبق سکھائے گی۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔’