شمالی بھارت

درد دینے والے دوا نہیں دے سکتے کیشوپرساد موریہ پر اکھلیش یادو کا طنز

ایکس پر ہندی میں پوسٹ میں سماج وادی پارٹی صدر نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر اس حکومت کا حصہ ہے، جس نے نوجوانوں کا ریزرویشن چھین لیا۔ طویل لڑائی کے بعد نوجوانوں کو جب انصاف ملا تو ڈپٹی چیف منسٹر خود کو ان کا ہمدرد بتانے کے لئے آگے آگئے۔

لکھنؤ: ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ پر اسسٹنٹ ٹیچرس کی بھرتی کے تعلق سے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے احکام پر ان کے ریمارکس کے لئے بظاہر طنز میں سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے اتوار کے دن کہا کہ درد دینے والوں کو دوا دینے کا دعویٰ نہیں کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
محبت سے محروم لوگ، سرخ رنگ سے چڑتے ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ پر اکھلیش یادو کا طنز
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
مرکزی حکومت چند دن کی مہمان، بہت جلد گرجائے گی: اکھلیش یادو
اکھلیش یادو کی کولکتہ میں کل ترنمول ریالی میں شرکت

ایکس پر ہندی میں پوسٹ میں سماج وادی پارٹی صدر نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر اس حکومت کا حصہ ہے، جس نے نوجوانوں کا ریزرویشن چھین لیا۔ طویل لڑائی کے بعد نوجوانوں کو جب انصاف ملا تو ڈپٹی چیف منسٹر خود کو ان کا ہمدرد بتانے کے لئے آگے آگئے۔

 الٰہ آباد ہائی کورٹ نے حکومت ِ اترپردیش کو ہدایت دی ہے کہ 69ہزار اسسٹنٹ ٹیچرس کے تقرر کی تازہ سلیکشن لسٹ اندرون 3ماہ تیار کی جائے۔ اُس نے جون 2020 ء اور جنوری 2024ء میں جاری فہرستوں کو رد کردیا۔

ایکس پر پوسٹ میں کیشو پرساد موریہ نے ہفتہ کے دن کہا تھا کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ کا حکم سماجی انصاف کے لئے خوش آئند اقدام ہے۔ یہ ان پسماندہ زمرہ کے لوگوں اور دلتوں کی جیت ہے، جنہوں نے اپنے حقوق کے لئے طویل لڑائی لڑی۔

 اکھلیش یادو نے موریہ پر الزام عائد کیا کہ وہ سیاسی کارڈ کھیل رہے ہیں۔ درددینے والوں کو دوا دینے کا دعویٰ نہیں کرنا چاہئے۔ بی جے پی کو چاہئے کہ وہ تعلیم اور نوجوانوں کو اندرونی جھگڑوں اور منفی سیاست سے دور رکھے۔

a3w
a3w