پاک فوج نے 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرکے پاکستان کا پرچم لہرادیا
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پکتیا کے علاقے میں 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرکے پاکستان کاپرچم لہرا دیا، قبضہ کی جانے والی پوسٹس میں دوشوال کے مقابل، دوانگوراڈہ کے مقابل اور زرملان کے مقابل ہیں۔
راولپنڈی: پاک فوج نے پکتیا کے علاقوں میں افغان طالبان کی5 پوسٹس پر قبضہ کرلیا اور پاکستان کا پرچم لہرا دیا، پوسٹوں میں دوشوال کے مقابل، دوانگوراڈہ کے مقابل اور زرملان کے مقابل ہیں۔
پاک میڈیا کے دعوی کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثرانداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پکتیا کے علاقے میں 5 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرکے پاکستان کاپرچم لہرا دیا، قبضہ کی جانے والی پوسٹس میں دوشوال کے مقابل، دوانگوراڈہ کے مقابل اور زرملان کے مقابل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، کارروائی کے دوران پاک فوج نے انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کردیا، افغان طالبان فورسز کو آرٹلری اور کوارڈ کاپٹرسے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
کارروائی کے بعد افغان طالبان نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرا کر ہتھیار ڈالنے کا اشارہ دیا۔