ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست،حیدرآباد میں جشن منایاگیا
ٹیم انڈیا کی کامیابی پر خوشیوں کا سماں دیکھاگیا۔شہر کے کئی علاقوں میں بچے اور نوجوان سڑکوں پر قومی پرچم تھامے رقص کرتے نظر آئے۔ بعض مقامات پر رات گئے تک آتشبازی کا سلسلہ جاری رہا۔
حیدرآباد: ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد حیدرآباد کے عوام نے شاندار جشن منایا۔ شہر کے نوجوانوں نے سکریٹریٹ کے احاطہ میں آتشبازی کی اور مسرت کااظہار کیا۔
ترنگے لہراتے ہوئے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے نعرے لگائے اور ایک دوسرے کومبارکباد پیش کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔اس ٹورنمنٹ میں کھیلے گئے تمام میچوں میں ہندوستان کی کامیابی، خاص طور پر پاکستان کو شکست دینے پر، شائقین نے تہوار جیسا جشن منایا۔
چمپاپیٹ میں چمپاپیٹ کرکٹ کلب کے منتظمین نے ایل ای ڈی اسکرین کا انتظام کیا تھا۔ ہندوستان نے جیسے ہی اس فائنل میچ میں کامیابی حاصل کی،نوجوانوں کا جوش وخروش دیکھنے لائق تھا۔پُرجوش نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اپل بھاگایت میں بڑی بڑی اسکرینیں لگا کر میچ دیکھا گیا۔
ٹیم انڈیا کی کامیابی پر خوشیوں کا سماں دیکھاگیا۔شہر کے کئی علاقوں میں بچے اور نوجوان سڑکوں پر قومی پرچم تھامے رقص کرتے نظر آئے۔ بعض مقامات پر رات گئے تک آتشبازی کا سلسلہ جاری رہا۔
ہوٹلوں اور چائے خانوں میں بھی شائقین کرکٹ نے جشن کی محفلوں کااہتمام کیا۔ عوام نے کہا کہ یہ کامیابی ملک کے وقار کو مزید بلند کرنے والی ہے اور ٹیم انڈیا نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کی ہے۔