کھیل

پاکستان۔سری لنکا ٹسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

لاہور: پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز گال اور کولمبو میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹیم دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
سری لنکا، پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خاتون ایشیا کپ کے فائنل میں
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول

پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں پاکستانی ٹیم نے گزشتہ سال 342 رنز کا ہدف عبور کرکے چار وکٹوں سے ٹیسٹ میچ جیتا تھا، یہ اس گراؤنڈ پر سب سے بڑا ہدف عبور کرکے ٹیسٹ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔

پاکستانی ٹیم نے سنہالیز اسپورٹس کلب میں آخری مرتبہ 2014 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا،اس میدان میں پاکستانی ٹیم چھ ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے ایک جیتا ہے، ایک میں اسے شکست ہوئی ہے جب کہ چار ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے آخری مرتبہ گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جہاں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی، دونوں ٹیسٹ میچز گال میں کھیلے گئے تھے۔