حیدرآباد

یوم آزادی تقاریب،حیدرآباد کے عوام کیلئے ٹرافک ایڈوائزری جاری

پولیس کی جانب سے یوم آزادی تقاریب کے ضمن میں حیدرآباد کے عوام کے لیے ٹرافک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے پولیس نے عوام سے کسی بھی ہنگامی صورت حال پرمدد کے لیے ٹرافک ہیلپ لائن 9010203626 پر کال کرنے کا مشورہ دیا۔

حیدرآباد: پولیس کی جانب سے یوم آزادی تقاریب کے ضمن میں حیدرآباد کے عوام کے لیے ٹرافک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے پولیس نے عوام سے کسی بھی ہنگامی صورت حال پرمدد کے لیے ٹرافک ہیلپ لائن 9010203626 پر کال کرنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں
ٹرافک پولیس کی ایڈوائزری جاری
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
جشن آزادی کے روز مسافرین کیلئے آرٹی سی کی خصوصی رعایت۔ مکمل تفصیلات
سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 5 سال بعد یوم آزادی تقریب
پھیپھڑے کی منتقلی کیلئے گروگرام میں 12 کلو میٹر کا گرین کاریڈور

سٹی پولیس نے 15 اگست کے یوم آزادی کی تقاریب کے سلسلے میں رانی محل لان، گولکنڈہ قلعہ میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک موٹر رانوں کے لیے ٹرافک ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے رو سے ٹرافک تحدیدات عائد رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق رام دیو گوڑہ سے گولکنڈہ قلعہ تک سڑک صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک عام گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہے گی۔ رام دیو گوڑہ سے گولکنڈہ قلعہ تک داخلے کے لئے A (گولڈ)، A (پنک) اور B (بلیو) کار پاس ہولڈرز کے لیے مختص کیا جائے گا، جنہیں یوم آزادی تقاریب بشمول پرچم کشائی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

پولیس نے سکندرآباد، بنجارہ ہلز، مانصاب ٹانک، مہدی پٹنم کی طرف سے اے (گولڈ)، اے (پنک) اور بی (بلیو) کار پاسس والی گاڑیوں پر آنے والے تمام مدعوین سے گزارش کی کہ وہ ریتی باؤلی اور نانل نگر جنکشن کے راستے آتے ہوئے بائیں جانب بالیکا بھون، لنگر ہاؤس فلائی اوور، ٹیپو خان برج، رام دیو گوڑہ جنکشن سے دائیں جانب مڑکر اور گولکنڈہ فورٹ گیٹ کی طرف پارکنگ کریں۔

”A (گولڈ)” کار پاس ہولڈرز کو اپنی گاڑیاں مرکزی سڑک پر فورٹ مین گیٹ کے سامنے فتح دروازہ روڈ کی طرف پارک کرنی چاہئے۔ اسی طرح ”A (گلابی)” کار پاس ہولڈرز کو اپنی گاڑیاں گولکنڈہ کے بس اسٹاپ پر پارک کرنی چاہئے جو قلعہ کے مین گیٹ سے 50 میٹر کی دوری پر ہے۔

B (بلو)” کار پاس ہولڈرز کو گولکنڈہ بس اسٹاپ کے قریب دائیں مڑ کر فٹ بال/بوائز گراؤنڈ پر اپنی گاڑیاں پارک کرنی ہوگی۔ سات گنبد بنجارہ دروازہ سے آنے والے ”C (گرین)” کار پاس ہولڈرز کوٹرافک سگنل کے اندر اور اویسی گراؤنڈ کی طرف بائیں مڑنا چاہیے،جب کہ فتح دروازہ کے ذریعے فلائی اوور کے نیچے لنگر ہاؤس سے آنے والے ”C” کار پاس ہولڈرز بڑا بازار سے دائیں مڑتے ہوئے جی ایچ ایم سی آئی لینڈ اور اویسی گراؤنڈ کی طرف پہنچ کر اپنی گاڑیاں اویسی،جی ایچ ایم سی پلے گراؤنڈ میں پارک کرنا ہوگا جو گولکنڈہ قلعہ کے مرکزی دروازے سے 500 میٹر کے فاصلہ پر ہے۔

”ڈی (ریڈ)” کار پاس ہولڈروں کو گولکنڈہ قلعہ کے راستے شیخ پیٹ نالہ اور ٹولی چوکی، سات گنبد کی طرف سے بنجارہ دروازہ پریہ درشنی اسکول، گولکنڈہ پہنچیں اور اپنی گاڑیاں پریہ درشنی اسکول میں پارک کریں۔ ”ای” (سیاہ) کار پاس ہولڈرز اپنی گاڑیوں میں جلسہ گاہ آنے والے عوام براہ لنگر ہاؤس فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے یو ٹرن لیں اور فتح دروازہ کی طرف بائیں مڑیں اور اپنی گاڑیوں کو ہدا پارک،نزد فتح دروازہ کے قریب پارک کریں۔

شیخ پیٹ اور ٹولی چوکی سے آنے والے عوام اپنی گاڑیوں کو سات گنبد میں پارک کر سکتے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ وہ دونوں جگہوں پر فراہم کی جانے والی مفت آر ٹی سی بسوں میں سوار ہو کر مقام تقریب تک پہنچ سکتے ہیں اور واپس بھی جا سکتے ہیں۔

اسی طرح یوم آزادی تقریب کے ختم ہونے کے بعد، اے (گولڈ)، اے (پنک) اور بی (بلیو) کار پاس ہولڈرز کی گاڑیاں مکی دروازہ، رام دیو گوڑہ اور لنگر ہاؤس وغیرہ سے پیچھے ہٹیں گی/باہر نکلیں گی۔ ”سی” کار والی گاڑیاں گزرگاہیں بڑا بازار، فتح دروازہ یا بنجارہ دروازہ اور سات گنبد وغیرہ کے راستے واپس جائیں گی۔

”D” کار پاسز والی گاڑیاں بنجارہ دروازہ، سات گنبد کے راستے باہر نکلیں گی۔ ”E” پاس والی گاڑیاں یعنی عام لوگوں کو اپنی متعلقہ پارکنگ کی جگہوں سے ہی باہرروانہ ہونا ہوگا۔ تمام شرکا سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی ونڈ اسکرین کے بائیں جانب اپنی گاڑی کے پاس کو نمایاں طور پر ظاہر کریں تاکہ آسانی سے شناخت ہو سکے۔

عوام سے درخواست کی گئی کہ وہ وقت پر تشریف لائیں۔پولیس نے عوام سے میننگ روٹس، لائٹنگ پوائنٹس اور پارکنگ کی جگہوں پرٹرافک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔ جشن آزادی کی تقاریب بشمول پرچم کشائی کی تقریب 10:30 بجے تا دوپہر 12 بجے تک مکمل ہونے کے بعد عوام کو جو سات گنبد سے گولکنڈہ قلعہ کی طرف سے آئے تھے کوگلف کلب، جمالی دروازہ کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ بنجارہ دروازہ سے مدعوین کو واپس ہونے میں آسانی ہو، جبکہ لنگر ہاؤس فلائی اوور کے نیچے سے آنے والی ٹرافک کا رخ بڑا بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

اسی طرح سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پرٹرافک کو ٹیوولی جنکشن سے بروک بانڈ اور این سی سی جنکشن کی طرف موڑ دیا جائے گا اور ٹیوولی سے پلازہ کی طرف آنے والی ٹرافک کو صبح 8.00 بجے سے 10.00 بجے دن تک محدود رکھا جائے گا۔

پولیس نے گولکنڈہ قلعہ کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ گولکنڈہ قلعہ کی طرف جانے والی اہم سڑکوں پر کوئی گاڑی کھڑی نہ کریں اور قلعہ تک پہنچنے کے لیے بتائی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

اس کے علاوہ مسافروں سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس @ حیدرآبادٹرافک پولیس فیس بک پیج اور @HYDTP پرٹرافک اپ ڈیٹس پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ عوام کو تقریب میں آمد ورفت کے دوران کسی بھی پریشانی یا ہنگامی صورت حال پرمدد کے لیے ٹرافک ہیلپ لائن 9010203626 پر کال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

a3w
a3w