کھیل

پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

ملبورن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستانی کھلاڑی 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
جسپریت بمراہ اگست تک آسکتے ہیں میدان میں واپس
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل

گلین میکسویل نے ملبورن میں آسٹریلیا کے سمر کرکٹ فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیرمتوقع ہونا ٹیم کو ٹف بنا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیں پاکستان کے خلاف چیلنجر کا سامنا رہاہے، پاکستانی ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے آپ یہ نہیں جان سکتے کہ آپ کو ان سے کیا توقع کرنی چاہیے، ہمیں بابراعظم کے اوپر نظر رکھنا ہو گی، وہ ایک سوپر اسٹار کھلاڑی ہیں۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی نئے بال کے ساتھ ایک جادوگر فاسٹ بولر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں، ہم آئندہ سیریز میں چیلنج کے منتظر ہیں، ہم سیریز کی تیاری کررہے ہیں۔

گلین میکسویل نے مزید کہاکہ ہمیں پاکستان کے خلاف آئندہ سیریز میں برتری برقرار رکھنے کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہکاکہ ہم اس سیریز کو آسان نہیں لے رہے ہیں۔

اسٹار آل راونڈر نے کہاکہ بے شک گذشتہ ریکارڈ ہمارے حق میں ہے تاہم اس کے باوجود ہم پاکستانی ٹیم کو آسان نہیں نہیں لے سکتے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو آئندہ ماہ وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلیا کا دورہ کرناہے۔ اس سیریز میں 3 ونڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میاچس کھیلے جائیں گے۔

Photo Sourc:@ImTanujSingh