ایشیاء

پاکستان میں 8فروری کو عام انتخابات ہوں گے: چیف جسٹس

عام انتخابات سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی دستخط شدہ دستاویز سپریم کورٹ میں پیش کردی گئیں، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے اگر کسی سے فیصلے نہیں ہورہے تو وہ گھر چلا جائے۔

اسلام آباد: عام انتخابات سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی دستخط شدہ دستاویز سپریم کورٹ میں پیش کردی گئیں، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے اگر کسی سے فیصلے نہیں ہورہے تو وہ گھر چلا جائے۔

صدر مملکت کی جانب سے 8 فروری کو انتخابات کی تاریخ دینے پر رضا مند ظاہر کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے 8فروری کو انتخابات کا نوٹی فکیشن سپریم کورٹ میں پیش کیا جبکہ اٹارنی جنرل نے انتخابات سے متعلق نوٹی فکیشن کی کاپی سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

عدالت نے حکم نامے کے ساتھ انتخابات سے متعلق تمام درخواستیں نمٹا تے ہوئے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد صدر اور الیکشن کمیشن کے مابین اختلاف ہوا، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز نے حکم نامے پر کوئی اعتراض نہیں کیا، وکیل پی ٹی آئی نے صدر کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط بھی دکھا دیا۔

خط میں صدر نے کمیشن کو سیاسی جماعتوں اور صوبوں سے مشاورت جبکہ عدلیہ سے بھی رہنمائی لینے کا کہا۔ صدر کے اس خط پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔