بھارت

سونے کی ہال مارکنگ جولائی سے لازمی ہونے کا امکان نہیں

سونے کی ہال مارکنگ یکم جولائی سے لازم قرارپانے والی نہیں کیونکہ اسے لازمی قراردینے کا عمل صرف شروع ہوا ہے۔ ایک ذیلی کمیٹی قائم کی گئی اور تمام متعلقہ افراد سے بات چیت جاری ہے۔

نئی دہلی: سونے کی لازمی ہال مارکنگ یکم جولائی سے لاگوہونے والی نہیں‘کیونکہ مرکز نے ابھی صرف بات چیت شروع کی ہے۔ وزارتِ امورصارفین کے ذرائع نے بتایاکہ یکم جنوری سے ہال مارکنگ کے لازمی ہونے پر بڑی الجھن پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایشین گیمز: دوسرے دن ہندوستان کو مزید 6 میڈلس

اعلیٰ ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ سونے کی ہال مارکنگ یکم جولائی سے لازم قرارپانے والی نہیں کیونکہ اسے لازمی قراردینے کا عمل صرف شروع ہوا ہے۔ ایک ذیلی کمیٹی قائم کی گئی اور تمام متعلقہ افراد سے بات چیت جاری ہے۔

بیورو آف انڈین اسٹانڈرڈس(بی آئی ایس) کے سربراہ پرمودکمارتیواری نے جاریہ سال مارچ میں کہاتھا کہ حکومت سونے کی ہال مارکنگ لازمی قراردینے کا منصوبہ رکھتی ہے اور اس کیلئے مسودہ رہنمایانہ خطوط تیار ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ بات چیت جاری ہے۔ ہندوستان دنیا میں سونے کا سب سے بڑا صارف اور درآمدکنندہ ملک ہے۔ وہ ہرسال 700-800 ٹن سونا درآمدکرتا ہے۔