ایشیاء

پاکستانی فوج نے بلوچ دہشت گرد گروپ کے بانی کو پکڑلیا

پاکستانی فوج نے ممنوعہ دہشت گرد گروپ بلوچ نیشنل آرمی(بی این اے) کے بانی اور کٹر عسکریت پسند کو پکڑلیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستانی فوج نے ممنوعہ دہشت گرد گروپ بلوچ نیشنل آرمی(بی این اے) کے بانی اور کٹر عسکریت پسند کو پکڑلیا ہے۔

فوج کے میڈیا شعبہ انٹرسرویسس پبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر) کے بیان میں کہا گیا کہ گلزار امام عرف شامبے کو اختراعی اور عمدہ منصوبہ بندی کے ساتھ آپریشن کرکے پکڑا گیا۔

کئی جغرافیائی ٹھکانوں پر کئی ماہ سے نظر رکھی جارہی تھی۔ بیان میں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ عسکریت پسند کو کس مقام سے پکڑا گیا۔ آئی ایس پی آر کے بموجب گلزار امام کو ہائی پروفائل اور کامیاب انٹلیجنس آپریشن میں پکڑا گیا۔

بلوچ لبریشن آرمی‘ بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائٹیڈ بلوچ آرمی کو ضم کرکے بنائی گئی تھی۔ یہ تنظیم ملک بھر میں کئی پرتشدد دہشت گرد حملے کرچکی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گلزار امام ہندوستان اور افغانستان کے دورے بھی کرچکا ہے۔ دشمن انٹلیجنس ایجنسیوں سے اس کے روابط کی تحقیقات جاری ہیں۔ گلزار امام کا پکڑا جانا بی این اے اوردیگر عسکریت پسند گروپس کے لئے بڑا دھکا ہے۔