تلنگانہ
تلنگانہ کے کھمم شہر میں جم سے واپس نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
حیدرآباد: تلنگانہ کے کھمم شہر میں جم سے واپس ایک نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کھمم شہر میں جم سے واپس ایک نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
اس نوجوان کی شناخت 31 سالہ سریدھر کے طورپر کی گئی ہے۔
بالاپیٹاکا سے تعلق رکھنے والے سریدھر ورزش کرنے کے بعد گھر واپس آیا جس کے فوراً بعد اس کی صحت خراب ہوگئی۔
اس کو علاج کے لئے اس کے ارکان خاندان نے اسپتال منتقل کیا جہاں کچھ دیر بعد اس کی موت ہوگئی۔
اس کے والد رادھا کشورکانگریس کے سابق لیڈر اور کھمم ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔
کم عمری میں ہی سریدھرکی موت پر مقامی افراد نے افسوس کااظہارکیا۔
اتوار کی صبح کھمم شہر کے علی پورم میں 33 سالہ ناگاراجو نامی نوجوان کی بھی اسی طرح کے دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔