شمالی بھارت
وزیراعظم اور چیف منسٹر یوپی کوقتل کرنے کی دھمکی
نوئیڈاپولیس نے آج ایک کمسن کولکھنو سے حراست میں لے لیا۔ باورکیاجاتاہے کہ اس نے ایک میڈیاہاؤزکو ای میل روانہ کیاتھا اوروزیراعظم نریندرمودی اورچیف منسٹر اتر پردیش کوقتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
نوئیڈا: نوئیڈاپولیس نے آج ایک کمسن کولکھنو سے حراست میں لے لیا۔ باورکیاجاتاہے کہ اس نے ایک میڈیاہاؤزکو ای میل روانہ کیاتھا اوروزیراعظم نریندرمودی اورچیف منسٹر اتر پردیش کوقتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
16 سالہ لڑکے کوجوبہارسے تعلق رکھتاہے۔ جمعہ کی صبح ریاستی دارالحکومت کے چنہاٹ علاقہ سے اٹھایاگیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پولیس رجنیش ورمانے بتایاکہ اس کیس کے سلسلہ میں 5۔ اپریل کو یہاں سیکٹر20پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔
انہوں نے بتایاکہ تحقیقات کی بنیادپر ای میل بھیجنے والے کا پتہ چلایاگیا۔ یہ ای میل لکھنوکے چنہاٹ علاقہ سے بھیجاگیاتھا۔ای میل بھیجنے والا ایک اسکولی طالب علم ثابت ہوا۔
a3w