سوشیل میڈیا

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے مکہ المکرہ میں لوگوں کے دل جیت لئے

مکہ المکرمہ میں حرم کے اندر صفائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان صفائی کے عملے کے ساتھ مل کر وائپر کے ذریعے فرش پر پڑا پانی صاف کررہے ہیں۔

مکہ المکرمہ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بہترین بلے باز محمد رضوان کی ویڈیوز اکثر کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

محمد رضوان بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپنے مذہبی رجحان کی وجہ سے بھی خبروں میں نمایاں رہتے ہیں ان دنوں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

اسی حوالے سے مکہ المکرمہ میں حرم کے اندر صفائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان صفائی کے عملے کے ساتھ مل کر وائپر کے ذریعے فرش پر پڑا پانی صاف کررہے ہیں۔ اس موقع پر وہاں گزرنے والے عازمین بھی انہیں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حج کی ادائیگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔

محمد رضوان اور بابراعظم سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ ٹوور کی تیاری کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے۔